ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’میری بیٹی کو ہاتھ کیوں لگایا؟ دوران پرواز مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دوران پرواز مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے دہرادون جانے والی وستارا کی پرواز میں دو مسافروں کے لڑپڑے جبکہ کیبن کریو لڑائی ختم کروانے کی کوشش کررہی ہیں۔

ویڈیو میں ایک مسافر کو ساتھ والی نشست پر بیٹھے دوسرے مسافر پر چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

مسافر کہتا ہے کہ ’تمہاری ہمت کیسی ہوئی میری بیٹی کو ہاتھ لگانے اور دھمکی دینے کی؟‘ بعدازاں کیبن کریو نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو ختم کیا اور کپتان سے مدد کی درخواست کی۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ 25 جون کو ممبئی سے دہرادون جانے والی پرواز میں پیش آیا ایک مسافر نے نوجوان مسافر کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وستارا کا کہنا ہے کہ کیبن کریو نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا بقیہ سفر پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’جھگڑے کے دوران آنے والی پہلی آواز ایشوریا رائے کی لگ رہی ہے۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ اس نے بیٹی کو ماں کے پاس کیوں نہیں بٹھایا؟ اگر لڑکی کو کوئی مسئلہ تھا تو اسے دو ٹوک الفاظ میں لڑکے کو بتانا چاہیے تھا، وضاحت کرنی چاہیے تھے اور سیٹ بدلنی چاہیے تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں