جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

یوکرین میں ڈیم کیسے تباہ ہوا؟ سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقے میں رواں ماہ 6 جون کو کاخوفکا ڈیم کی تباہ ہوا جس کے بارے میں ایک امریکی میگزین نے سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے میں رواں ماہ 6 جون کو تباہ ہونے والا کاخوفکا ڈیم کو روس نے دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا ہے اور اس کے شواہد بھی ملے ہیں۔

رپورٹ میں دھماکا خیز مواد کے ماہرین اور انجینئرز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے ڈیم کی تحقیقات میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیم کے کنکریٹ بیس کی گزرگاہ میں دھماکا خیز مواد بچھایا گیا تھا تاہم انجینئرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیم سے پانی نکلنے کے بعد اس کی مکمل جانچ سے ہی اس کی تباہی کے اصل حقائق کا تعین ممکن ہوگا۔

- Advertisement -

روئٹرز نے دھماکے کی وجہ کے بارے میں کئے جانے والے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی قانونی ماہرین کی ایک ٹیم بھی یوکرین میں ڈیم کی تباہی سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں معاونت کر رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے جمعے کو ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ علاقے میں ہونے والی یہ تباہی روسیوں کی طرف سے نصب کیے گئے دھماکا خیز مواد کا نتیجہ ہے۔

یاد روہے روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقے میں 6 جون کو ڈیم تباہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ڈیم کی تباہی کے الزامات عائد کیے تھے۔ ڈیم تباہ ہونے کے بعد رہائشی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی تھیں جب کہ اطراف کے کئی دیہات میں دس دس فٹ تک پانی کھڑا ہونے کے سبب ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی یوکرین میں بڑے ہائیڈروالیکٹرک ڈیم کی تباہی کے بعد نقصانات کا جائزہ لے کر اسے دوبارہ تعمیر میں تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں