جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پولیس نے فٹبالرز کی چوری ہونیوالی قیمتی گاڑیاں کیسے برآمد کرائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی پولیس نے پریمیئر لیگ کے دو فٹبالرز کی چوری شدہ قیمتی کاریں برآمد کرا لی ہیں جنہیں دبئی بھیجا جا رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس کے آغاز میں پریمیئر لیگ کے دو فٹبالرز کی انتہائی قیمتی فراری اور رینج روور اسپورٹس کاریں چوری ہو گئی تھیں جس کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی گئی تھی۔

چوری شدہ کاریں تلاش کرنے والے انٹیلیجنس یونٹ نے گزشتہ روز ایسیکس میں لندن گیٹ وے پورٹ پر ایک ایسے کنٹینر پر چھاپہ مارا جس کے ذریعے ان کاروں کو دبئی بھیجا جا رہا تھا پولیس نے کنٹینر سے ان کاروں کو برآمد کرا لیا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری ہوئی یا نہیں اس بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی گئی۔

- Advertisement -

کاروں کی برآمدگی پر ایک کھلاڑی نے انٹیلیجنس یونٹ کی تعریف اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں بہت شکر گزار ہیں کیونکہ انہیں اپنی کار بہت عزیز تھی اور پولیس کی سروس سے بہت متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ بھر بالخصوص امیر علاقوں سے جرائم پیشہ گینگ کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، چور ان کاروں کے پارٹس الگ کر دیتے ہیں یا انہیں مشرق وسطٰی اور افریقہ کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں۔

برطانیہ کے ادارہ شماریات کے مطابق 2022 میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم رواں سال اس سال انٹیلیجنس یونٹ نے 517 چوری کی گئی کاریں دو کروڑ ڈالر کے اسپئر پارٹس ریکور کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں