اشتہار

ریشمی کپڑے پر کرونا وائرس کتنی دیر تک رہتا ہے؟ بڑا دعویٰ منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی وبا کرونا کے منظر عام کے آنے کے ساتھ ہی سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کا آغاز کیا، کرونا سے متعلق کئی تحقیق منظر عام پر آچکی ہے، اب جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

لیسٹر میں ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی (ڈی ایم یو) کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس سے متعلق جدید تحقیق کی ہے، تحقیق میں یہ جانچا گیا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں عام طور پر استعمال ہونے والے کپڑوں پر کرو نا وائرس کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟۔

ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیسٹر کے کپڑوں پر وائرس کی موجودگی بہتر گھنٹے تک جانچی جا سکتی ہے جبکہ کاٹن کے کپڑوں پر اس کے اثرا ت چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتے ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس صرف ایک پولی کلین ہائبرڈ پر چھ گھنٹے زندہ رہ سکتا ہے۔

- Advertisement -

تحقیق میں ایچ سی او وی او سی 43 نامی ایک ماڈل کرونا وائرس کا استعمال کیا گیا جو کہ سارس کووی 2 وائرس سے بہت ملتا ہے جو کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے پولی رائسٹر پولی کاٹن اور روئی میں بوندوں کو شامل کیا گیا تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان سطحوں پر وائرس کتنی دیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے اگر زندہ وائرس صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لباس پر قائم رہتا ہے تو پھر اسے اسپتال سے عملہ کے گھر لے جایا جاسکتا ہے اور مختلف سطحوں پر یہ پھلتا پھولتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے کیا اس کی دوسری قسم سے بھی متاثر ہوسکتے ہیں؟

تحقیق کی قیادت کرنے والے مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر کیٹی لیرڈ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ہسپتالوں میں تجارتی معیارات یا صنعتی کپڑے دھونے کے ذریعہ ہیلتھ کیئر کی وردی لانڈر کی جانی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں