ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

عید الاضحیٰ پر بینک کتنے دن بند رہیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 29 اور 30 جون کو بند رہےگا۔

عید الاضحیٰ سے قبل بینکوں کا آخری روز بدھ کو ہوگا ، بینک چونکہ ہفتہ اتوار بند رہتے ہیں لہٰذا اس طرح بینک عید الاضحیٰ پر 4 روز ( جمعرات ، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار ) کو بند رہیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں5 دن ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں عید پر 2 روز جب کہ 6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 3 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں