ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایک دن میں کتنے گلاس پانی پینا ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانی ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے، جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے، پانی جسم سے خراب عناصر کو خرج کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انسانی جسم کا درجہ حرارت درست، جوڑوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ بھی پانی جسم میں کئی اہم امور انجام دیتا ہے۔ جسم کے اندر ہونے والی کیمیائی تبدیلیاں بھی پانی کے بغیر ممکن نہیں۔

لیکن ہر انسان کو ایک دن میں پانی کی کتنی مقدار مطلوب ہوتی ہے اس بات کو جاننا ہر کسی کیلئے ضروری ہے، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر سید تحسین اختر نے ناظرین کو پانی پینے کی مقدار سے متعلق آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 8 گلاس پانی پینے سے متعلق ریسرچ سال 1945 میں امریکا میں کی گئی تھی جو کہ غلط ہے کیونکہ جہاں تحقیق کی گئی اس علاقہ کا اپنا درجہ حرارت ہے، وہ فارمولا پوری دنیا پر لاگو نہیں ہوتا۔

ڈاکٹر سید تحسین اختر نے بتایا کہ اس کا آسان کا سا پیمانہ ہے جو دنیا کے کسی بھی حصے پر لاگو ہوسکتا ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو اپنے پیشاب کا رنگ دیکھنا ہے اگر وہ ڈارک نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پانی ٹھیک مقدار میں پی رہے ہیں بصورت دیگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضروت سے زیادہ پانی پینا بھی گردوں کیلئے نقصان کا باعث ہے جس سے دیگر پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں لہٰذا جیسے ہی پیاس لگے تو فوری طور پر پانی پینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں