اشتہار

ونڈ اسکرین پر جمنے والی دھند صاف کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر بارش اور سردی کے موسم میں گاڑیاں ڈرائیو کرنے والوں کو ایک مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ اُن کی گاڑی کے ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے اور سامنے دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔

عام طور پر سردیوں کے موسم میں جب گاڑی کا ہیٹر چلایا جاتا ہے تو اندر دھند بننا شروع ہوجاتی ہے جو تمام شیشوں پر جمتی ہے تو دو طرفہ نظر آنا بند ہوجاتا ہے۔

اسی طرح بارش کے موسم میں اگر گاڑی کے تمام شیشے بند ہوں تو ٹھنڈک سے بھی ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے۔

- Advertisement -

اب برطانوی ماہرین نے اس دھند کو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

ماہرین کے مطابق اگر دھند سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو گاڑی کے ہیٹر کو آخری حد تک تیز کردیں اور جب گاڑی کا درجہ حرارت کچھ زیادہ گرم محسوس ہو تو اسے متوازن کرنے کے لیے اے سی چلا لیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیٹر کے بعد اے سی چلانے سے یہ ہوگا کہ جب کولنگ کوائلز سے گزرے گی تو نمی ختم ہوجائے گی ساتھ ہی ری سرکولیشن بٹن بھی بند کردیں تاکہ سرد اور خشک ہوا گاڑی میں داخل ہوکر شیشوں پر ہونے والی نمی کو ختم کرسکے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر شیشوں اور بالخصوص ونڈ اسکرین پر زیادہ دھند ہو تو ایک منٹ کے لیے گاڑی کے دروازے کھول دیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ایک شیشہ نیچے کردیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دھند جمع ہونے کی صورت میں بہت سارے ڈرائیورز وائپرز استعمال کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس سے باہر کی دھند ختم ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر گاڑی کے درجہ حرارت کو ممکنہ حد تک کم کردیا جائے تب بھی شیشہ صاف رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں