منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

آفس کی لفٹ میں پھنسنے والے ملازم کی تنخواہ کاٹ لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دفتر کی لفٹ میں تقریباً 3 گھنٹے پھنسنے رہنے والے ملازم کو پُرسکون کرنے کے بجائے تاخیر سے حاضری لگانے پر اس کی تنخواہ کاٹ لی گئی۔

وقت پر دفتر پہنچا کسی بھی ملازمت پیشہ فرد کیلیے روزانہ کا چیلنج ہوتا ہے تاکہ اس کی تنخواہ سے کٹوتی نہ کر دی جائے لیکن ایک سوشل میڈیا صارف کی کہانی نے سب کو حیران کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر صارف نے لکھا کہ گزشتہ روز میں دفتر کی لفٹ میں 3 گھنٹے تک پھنسا رہا، میں نے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ ہو سکا۔

- Advertisement -

اس نے بتایا کہ 3 گھنٹے بعد میرا رابطہ دفتر کے ایچ آر سے ہوگیا جنہوں نے مجھے نکالنے کیلیے اقدامات اٹھائے اور مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔

’لفٹ سے نکلانے کے بعد جب میں نے دفتر پہنچ کر حاضری لگائی تو کہا گیا کہ 3 گھنٹے تاخیر سے آنے پر نہ صرف آپ کو غیر حاضر تصور کیا جائے گا بلکہ ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی۔‘

سوشل میڈیا صارف کے مطابق میں نے کہا کہ جب مجھے غیر حاضر تصور کر کے تنخواہ کاٹنی ہے تو پھر میں آج کام نہیں کروں گا اور گھر جا رہا ہوں، لیکن دفتر نے مجھ پر کام کرنے کیلیے دباؤ ڈالا۔

’مجھے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی گئی۔ میں اس معاملے کو ہر سطح پر اٹھاؤں گا، میں نے ثبوت کے طور پر لفٹ میں پھنسے رہنے سے حاضری لگانے تک کی ویڈیو ریکارڈ کر رکھی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں