پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے آج روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران روسی صدر نے ولی عہد شہزادہ ایچ آر ایچ کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

دونوں فریقوں نے مملکت اور روس کے درمیان تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور فروغ کے لیے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں