منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر حمائمہ ملک نے اپنا پلان بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حمائمہ ملک نے معروف بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر اپنے منصوبے سے پردہ اٹھا دیا۔

اگرچہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری کیلیے بہت زیادہ کام نہیں کیا لیکن ان کو فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے بعد کافی شہرت ملی۔ انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’راجا نٹورلال‘ (2014) میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کے ساتھ بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیریئر اور دیگر چیزوں پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

انٹرویو میں بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آتے ہیں تو آپ کیا کریں گے؟ ان کو ایئرپورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟

حمائمہ ملک نے جواب دیا کہ میں تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں آپ لوگ ایئرپورٹ چلے جائیں تو وہ خوش ہو جائیں گی۔

انٹرویو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میں عمران ہاشمی سے بات کروں گی کہ وہ میرے ساتھ پوڈکاسٹ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران اپنے اسٹارڈم کو پسند کرتے ہیں اور اسے دکھانا پسند کرتے ہیں۔

حمائمہ ملک کی پہلی محبت

گزشتہ سال پاکستانی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی تصویر جاری کی تھی اور انہیں 58ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی تھی۔

حمائمہ ملک نے کیپشن میں لکھا تھا کہ مجھے فلموں سے کیسے پیار ہوا، کیسے میں بچپن میں آپ کے پوسٹ کارڈز خرید کر ایک اداکار بننا چاہتی تھی۔

سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان مزید کہنا تھا کہ آپ سب سے خوبصورت انسان اور میری ہمیشہ کیلیے پہلی محبت ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں