اشتہار

کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست تلنگانہ ضلع وقار آباد میں کرنٹ لگنے کے باعث میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آج صبح بومراس پیٹ منڈل کے موضع برہان پور میں پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لکشمن اور لکشمی نے اپنے گھر کے سامنے کپڑے دھونے کے بعد سکھانے کے لیے تار باندھے تھے۔ جس سے بجلی کا تار مل گیا۔

- Advertisement -

میاں بیوی تار پر کپڑے ڈال رہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی ریاست اڈیشا میں مبینہ طور پر ساؤنڈ سسٹم کی اونچی آواز سے شہری موت کے منہ میں چلا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر رورکیلا میں مذہبی تقریب کیلیے ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا تھا جبکہ اس کیلیے ڈی جے کی خدمات بھی لی گئی تھیں۔

تقریب کے دوران پریم ناتھ باربھایا نامی شہری اپنی چائے کی دکان پر موجود تھا کہ اچانک اسے سینے میں تکلیف ہوئی۔ گاہکوں کے سامنے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگیا۔

موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ ساؤنڈ سسٹم کی اونچی آواز ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں