ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کا نواں ایڈیشن امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، 20 ٹیموں پر مشتمل 55 میچز یکم سے 29 جون تک ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں اور پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 11 جون کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

یکم سے 18 جون تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 19 جون سے سپر ایٹ کے مقابلے شیڈول ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 26 اور 27 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں