جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی پلیئرز رینکنگ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کونوے تین درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئے۔

- Advertisement -

بولر رینکنگ میں سری لنکا کے ہسارنگا پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، شاہد آفریدی گیارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمین رینکنگ

بیٹسمین کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دوسرے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام تیسرے، کیوی کھلاڑی ڈیوڈ کونوے چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز رینکنگ

بولرز رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ

آل راؤنڈر میں افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، شکیب الحسن دوسرے، لیام لیونگ اسٹن تیسرے، گلین میکسویل چوتھے، ونندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں