بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

اگر آپ کو مفنی خیالات آتے ہیں تو اس کیفے کا رخ کریں!

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ارد گرد بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو منفی سوچ کے حامل ہیں تو پھر انھیں اس کیفے میں جانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔

جاپان میں ایک شہری نے انوکھا کیفے کھولا ہے جسے بالخصوص منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے کہ وہ یہاں آئیں اور اپنی منفی سوچ سے چھٹکارا حاصل کریں۔ جاپان میں کورونا کی وبا کے بعد یہ کیفے بنایا گیا تھا جس کی مقبولیت میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوگیا ہے۔

سوچ کے زاویے مختلف ہوسکتے ہیں مگر ذہنیت منفی ہو تو یہ پریشان کن بات ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں سے عام زندگی میں نمٹنا کچھ زیادہ ہی مشکل ہوتا ہے۔ منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے جاپان میں یہ عجیب و غریب کیفے ان دنوں کافی مشہور ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

اس کیفے کا نام ‘موری اوچی’ ہے۔ منفرد آئیڈیے کے حامل کیفے کے بانی کا ماننا ہے کہ منفی سوچ رکھنے والے افراد دراصل خدا کی عطا کردہ بے مثال صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔

ٹوکیو کے ضلع شیموکیتازاوا میں واقع کیفے ان لوگوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے جو مایوس ہیں اور منفی رجحانات رکھتے ہیں۔ انھیں مثبت چیزوں کی طرف راغب کرنے میں کیفے ان کی مدد کرتا ہے ۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کیفے کوبنانے والے خود بھی منفی رجحانات کے حامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ محسوس کرتے تھے کہ منفی لوگ نہ صرف دوسروں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں بلکہ آسانی سے دل برداشتہ بھی ہوجاتے ہیں۔

منفی لوگوں کو مثبت ذہنی سوچ کی طرف مائل کرنے کے لیے جاپانی شہری نے یہ کیفے اپنی ‘کمیونٹی’ کے افراد کے لیے قائم کیا ہے۔ اب کافی لوگ اس کیفے کا رخ کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں