اشتہار

اگر آپ ذہین ہیں تو کمرے میں چھپے الفاظ تلاش کریں

اشتہار

حیرت انگیز

تصویری پہیلیوں میں آپ نے اکثر غلطیاں تلاش کی ہوں گی لیکن آج آپ نے تصویر میں چھپے کچھ الفاظ کو ڈھونڈنا ہے اور وہ بھی صرف 11 سیکنڈ میں۔

دنیا میں ذہانت کے لحاظ سے تین طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ایک کم ذہین، دوسرا اوسط اور تیسرا ذہین ترین۔ کم ذہین افراد سامنے آنے والی چیزوں کو ہی مدنظر رکھتے ہیں جب کہ ذہین ترین افراد سامنے موجود منظر پر ہی نہیں بلکہ پس منظر پر بھی نظر رکھتے ہیں۔ کسی بھی فیصلے میں آنے والے حالات بھی ان کے پیش نظر ہوتے ہیں۔

بصری دھوکے پر مبنی تصویری پہیلیاں انسان کی ذہانت کو جانچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے جو تفریح تفریح میں کسی بھی انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی پہیلیاں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

آپ کی ذہانت جاننے کے لیے آج ہم یہ تصویری پہیلی آپ کے سامنے لائے ہیں جو ایک کمرے کا منظر ہے جس میں آپ کو صوفہ، دیوار پر نصب ٹی وی اسکرین، کتابوں کا شیلف ودیگر سامان نظر آ رہا ہے لیکن کیا نظر آنے والے منظر میں صرف یہی کچھ ہے۔

جی نہیں اس تصویر میں تین الفاظ کہیں چھپے ہیں جن کو تلاش کرنا ہے آج کا ٹاسک اور آپ کی ذہانت کا امتحان ہے۔ اس کے لیے وقت بھی صرف 11 سیکنڈ ہے۔

اس تصویری پہیلی کے تخلیق کار کا دعویٰ ہے کہ بظاہر بہت آسان نظر آنے والی اس پہیلی کو بوجھنا اتنا آسان نہیں اور مقررہ وقت میں صرف ایک فیصد ہی وہ لوگ ہوں گے جو کامیاب رہیں گے۔ 99 فیصد افراد 11 سیکنڈ میں یہ الفاظ تلاش نہیں کرسکیں گے۔

آپ کے بصری IQ کو جانچنے کے لیے یہاں ایک تصویری پہیلی ہے۔ اس تصویری پہیلی کا مقصد آپ کے مشاہدے کی مہارت اور بصری ذہانت کی سطح کو جانچنا ہے۔ اس تصویری پہیلی میں، آپ کا چیلنج یہ ہے کہ کمرے کے اس منظر میں چھپے الفاظ کو 11 سیکنڈ کے اندر تلاش کریں۔ آپ کے آئی کیو کو جانچنے کے لیے تصویری پہیلیاں آپ کی ذہانت کا اندازہ لگانے کے لیے بنائی گئی ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ آپ اپنے سامنے پیش کی گئی بصری معلومات کو کتنی اچھی طرح سمجھتے، سمجھتے اور تجزیہ کرتے ہیں۔

تو آپ خود کو ذہین ثابت کرنے کیلیے 11 سیکنڈ میں اس تصویری پہیلی میں چھپے الفاظ تلاش کرنے کو تیار ہیں؟

چلینج قبول کرنے والوں کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ جلدی کریں۔

کمرہ صاف ستھرا لگ رہا ہے اس لیے چھپے ہوئے الفاظ کو آسانی سے پہچاننا چاہیے تاہم کچھ لوگ سر کھجانے لگے ہوں گے کہ انہیں الفاظ کیوں نہیں مل رہے تو ہمت نہ ہاریں چند سیکنڈ باقی ہیں، تلاش جاری رکھیں۔

کمرے کے ارد گرد غور سے دیکھیں۔ ہر چیز کا باریک بینی سے جائزہ لیں کیونکہ یہ الفاظ کہیں بھی پوشیدہ ہوسکتے ہیں، خاص طور پر جہاں آپ ان کی توقع کم سے کم کرتے ہیں۔

وقت ختم ہوگیا اگر آپ تلاش نہ کرسکے تو اسکرول کریں آپ کا مطلوبہ جواب نیچے ہے لیکن اس سے پہلے اس پہیلی کو اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو بھیجیں تاکہ آپ ان کی ذہنی سطح کے بارے میں بھی جان سکیں۔

جی ہاں یہ الفاظ کمرے میں ہی ٹی وی اسکرین کے نیچے رکھے ایک ریک، کھڑکی رکھے گلدان اور پردے میں پوشیدہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں