اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عید کی چھٹیوں میں عمران خان کوہراساں نہ کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عید کے دنوں میں ممکنہ گرفتاری کوعدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے اور مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا سراج الحق زمان پارک آئے، مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی اور اگلی صبح سندھ کے ہمارے صدرکو اٹھا لیا گیا۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اِس واقعے سے ایک بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا، وکیل نے کہا خدشہ ہے عید کی پانچ چھٹیوں میں یہ پھر کوئی آپریشن کریں گے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے میں مقدمات کی تفصیلات تو طلب کرسکتا ہوں، خالی آرڈر کیسے کروں؟

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست پر عید کی چھٹیوں میں انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق، پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے اورمقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست ستائیس اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں