منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست پراعتراضات عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنےکی درخواست پراعتراضات عائد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنےکی درخواست پراعتراضات عائد کردیے گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کئے۔

اعتراض میں کہا گیا ہے کہ کسی مخصوص ایف آئی آرکا حوالہ دیئےبغیرعمومی ریلیف کیسےمانگاجا سکتا ہے؟ درخواست کیساتھ کوئی آرڈر یا دستاویز نہیں لگائی گئی۔

- Advertisement -

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواہے ،پنجاب کے مقدمات پراسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست کیسےدائرہو سکتی ہے۔

یاد رہے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں نہ دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست وکیل عزیر بھنڈاری نے دائر کی، جس میں 9مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں سیکریٹری قانون،سیکریٹری داخلہ اور وفاق سمیت آئی جی اسلام آباد،آئی جی پنجاب،آئی جی جیل خانہ جات،ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں