جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی، مزید 785 غیرملکی اپنے وطن روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، 3جنوری 2024 کو 785 غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اعلان سے قبل بھی غیرقانونی غیر ملکیوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے خوف سے اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مزید 785 غیرملکیوں میں 267 مرد، 195 خواتین اور 323 بچے اپنے ملک واپس لوٹ گئے۔ روانگی کیلئے47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

- Advertisement -

اڈیالہ جیل میں قیدی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اب تک جانے والے غیر ملکیوں کی اگر بات کی جائے تو 3 جنوری 2024 تک 4 لاکھ 58 ہزار 46 غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں