ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم 10 جنوری کو عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے سے متعلق تمام دستاویزی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جاتی ہیں، مقدمے میں فرد جرم 10 جنوری 2024 کو عائد کی جائے گی۔

- Advertisement -

تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ ملزمان کی وکلاء کی جانب سے عوام اور میڈیا نمائندگان کی وافر تعداد کو عدالت تک رسائی کی استدعا کی گئی، عدالت میں عوام اور میڈیا نمائندگان کی موجودگی کے حوالے سے عدالت 22 دسمبر کا حکم نامہ جاری کرچکی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت کے 22 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عدالت میں عوام کی تعداد اور سیکیورٹی امور سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کا دائرہ اختیار ہے۔

حکم نامے کے مطابق سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں جگہ کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام اور میڈیاکی تعداد سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں