ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

عماد وسیم اور محمد عامر کیریبئن پریمیئر لیگ میں چھا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم سے دور آل راؤنڈر عماد وسیم اور پی سی بی کی سابق منیجمنٹ کے مبینہ ناروا سلوک کی وجہ سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے محمد عامر کیریبئن پریمئر لیگ میں چھائے ہوئے ہیں۔

عماد وسیم اور محمد عامر کیریبئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک اپنی کارکردگی سے ٹیم جمیکا کو چار میچز جتوا کر فائنل فور میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی کھلاڑیوں کی بے مثال کارکردگی کا جائزہ اس بات سے لیا جا سکتا ہے کہ جاری لیگ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ تھری بہترین کھلاڑیوں میں آل راؤنڈرز عماد وسیم سرفہرست ہیں جنہوں نے 13 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹ سے 255 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

دوسری جانب بولنگ کی ٹاپ فائیو میں ویسٹ انڈین بولر جیسن ہولڈر 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن محمد عامر صرف ایک وکٹ کے فرق سے 15 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ عماد وسیم 13 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین ناکامی بالخصوص پاک بھارت ٹاکرے میں بولرز کے ناکام رہنے اور پورے ایونٹ میں اسپنرز کے آؤٹ آف فارم رہنے پر آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں محمد عامر اور عماد وسیم کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

مذکورہ دونوں کھلاڑی ان دنوں ویسٹ انڈیز میں کیریبئن پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں اور اپنی کارکردگی کی بدولت پوری لیگ پر چھائے ہوئے ہیں اور اس کارکردگی کی وجہ سے شائقین کا عماد اور عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی کا مطالبہ جائز لگتا ہے۔

عماد وسیم نے ون ڈے میں اپنی دستیابی ظاہر کردی

واضح رہے کہ عماد وسیم قومی ٹیم منیجمنٹ کو ون ڈے کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں