ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا اُدھار میں خریداری کرنیوالوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے کریڈٹ خریداری سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق اب کریڈٹ خریداری پر صارفین سے لی جانے والی فیسوں کو محدود کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے کریڈٹ خریداری پر صارفین سے لی جانے والی فیسوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان بھی کیا ہے۔

سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ کریڈٹ خریداری کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ صارفین سے سروس فراہم کرنے والی کمپنی یا خریدا جانے والا سامان فراہم کرنے والے ادارے یا کسی تیسرے فریق کے لیے فیس کی کٹوتی کو محدود کر دیں۔
تاہم یہ سہولت کریڈٹ کی رقم جمع کرانے میں تاخیر پر وصول کی جانے والی فیس یا پیشگی طے شدہ کسی فیس پر لاگو نہیں ہوگی۔
ساما نے کہا ہے کہ کریڈٹ پر فراہم کی جانے والے سہولت 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو حاصل ہوگی جب کہ غیر ملکی سعودی ریال کے علاوہ کسی اور کرنسی میں کوئی چیز خریدنا چاہتا ہوں تو اس کے لیے سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کی منظوری لازمی ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں