10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل اہم بھارتی بولر زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت اہم پلیئر کی خدمات سے محروم ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروٹیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے آل راؤنڈر شردل ٹھاکر پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شردل کے کندھے پر چوٹ لگی ہے اور ان کے چوٹ کی نوعیت اب تک سامنے نہیں آسکی تاہم چوٹ لگنے کے بعد انھیں کافی تکلیف دہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

چوٹ لگنے کے بعد شردل نے دوبارہ نیٹ میں بولنگ نہیں کی۔ آل راؤنڈر کو سپورٹنگ اسٹاف تھرو ڈاؤن کی پریکٹس کرارہا تھا جس دوران انھیں کندھے پر چوٹ لگ گئی جس کے بعد ہو درد سے کراہنے لگے۔

فزیو نے ان کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے ان کے کندھے پر آئس پیک بھی لگایا تاہم اب تک چوٹ کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا اس لیے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کنفرم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان سائیڈ کو اننگز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں