جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے کینیڈین شہری کے چھوٹے بھائی کا اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے کینیڈین شہری کے چھوٹے بھائی نے ملزمان کےساتھ اسپتال انتظامیہ کوبھی ذمہ دار ٹہراتے ہوئے انکشاف کیا نرس نے بجائے طبی امداد دینے کے انتظار کرنے کا کہا اور اس دوران بھائی دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب کینیڈین شہری کے قتل کے معاملے پر مقتول کےچھوٹے بھائی آخری رسومات ادا کرنے کراچی پہنچ گئے۔

چھوٹےبھائی نےملزمان کےساتھ اسپتال انتظامیہ کوبھی ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ امین نےعباسی شہیداسپتال انتظامیہ کی غفلت کےباعث دم توڑا، بھائی کو زخمی حالت میں عباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں نرس کی جانب سے کہا گیا یہ قتل کا کیس ہے۔

- Advertisement -

بھائی طارق علوی نے انکشاف کیا کہ نرس نے بجائے طبی امداد دینے کے انتظار کرنے کا کہا، اس دوران امین علوی کا خون بھی بہہ رہا تھا اور 15منٹ کےبعد امین علوی دم توڑ گئے تھے۔

مقتول کےچھوٹے بھائی نے کہا کہ بھائی کو جب اسپتال منتقل کیا تب ہمیں اطلاع ملی ، بھائی غریب بچوں کی امداد کیا کرتے تھے،مقتول خصوصی طور پر صرف ان بچوں کے لے پاکستان آتے تھے۔

کینیڈین شہری امین علوی کے بھائی نے ملزمان اوراسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں