اشتہار

عمران خان اور بشری ٰ بی بی نیب میں پیشی کے لیے لاہور سے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی آج 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے مقدمے میں نیب میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی زمان پارک سے نیب راولپنڈی میں پیشی کیلئے روانہ ہوگئے۔

عمران خان آج گیارہ بجے نیب راولپنڈی میں ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے مقدمے میں پیش ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشیل کمپلیکس جی الیون میں 7 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق کیسز میں بھی پیش ہوں گے، ان کیسزکی سماعت اےٹی سی جج راجہ جوادعباس کریں گے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کورٹ میں خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کو جاری نوٹس پر اپیل پربھی سماعت ہوگی۔

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 اپریل کو نیب نے رینجرز کی مدد سے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں 23 مئی کو نیب میں پیش ہونے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 23 مئی کو اسلام آباد میں دستیاب ہوں گے۔ صبح 11 بجے تک تفتیش میں شامل ہونے کے لیے عدالتوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم چاہتی ہےعمران خان نہ ہوتو تب الیکشن کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں