اشتہار

فیصل آباد کی صنعتوں کو بحال کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد کی صنعتوں کو بحال کرنے کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسد عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں اسدعمر،فرخ حبیب،فیض کموکا اور شیخ خرم شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے فیصل آبادکےلئے ترقیاتی پیکج لانےکافیصلہ کیا اور  رکن اسمبلی فرخ حبیب کی درخواست پراسدعمرکوپیکج کی تیاری کی ہدایت بھی کی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پارٹی اختلافات کی خبریں افواہیں نکلیں، وزیراعظم عمران خان نے تردید کردی

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سوئی گیس کی فراہمی اور واسا کے معاملات فوری بہتر کیے جائیں، اسپتالوں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایکسپورٹرزاور پاورلومز کمپنیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد ترقیاتی پیکج کے لیے اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرخزانہ اور چیف سیکریٹری سے ملاقات کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں