17.5 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی جنگلات پر قبضے کرنے والوں‌ کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے جنگلات کی اراضی پر ہونے والے قبضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنگلات پر ہونے والے قبضوں سے متعلق ایک بیان جاری کیا، جس میں حقائق پیش کیے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ’پاکستان میں جنگلات کی زمینوں پر لینڈ مافیا قابض ہے، جس کی وجہ سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں مسلسل کمی ہورہی ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے اس حوالے سے حکومت کے علم میں آنے والے ہوشربا حقائق قوم کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ لینڈ مافیا کے قبضے میں ملک کے تین بڑے شہروں کی تقریباً 5595 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی ہے،  جنگلات کے زیر قبضہ رقبےکی قیمت تقریباً 1869 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ’زمینوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ جمع کرنے کی کوشش کی تو حکومت کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ای وی ایم پر احتجاج کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی مزاحمت کی گئی‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرکاری اراضی کےابتدائی سروے میں ہی مزاحمت کی وجوہات سامنےآگئیں، سیاسی اشرافیہ لینڈ مافیا کےساتھ جنگلات سمیت بڑے سرکاری رقبے پر قابض تھی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں