جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان کا عید پر خصوصی انٹرویو‘ انور مقصود کے ساتھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اے آروائی نیوز کے عید اسپیشل شو میں کہنا ہے کہ عوام میں شعور بڑھتا جارہا ہے‘ رائیونڈ انصاف مانگنے جارہے ہیں۔


مکمل انٹرویو دیکھنے لیے نیچے اسکرول کریں


کپتان عمران خان نے اے آروائی نیوز کے عید اسپیشل پروگرام میں انور مقصود کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے لیے تڑپ ہے ہیں تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے سبب مایوسی پھیل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں عوام تبدیلی کے لیے باہر نکلے اور بیرونِ ملک سے بھی آکر ووٹ دیا لیکن انہیں نا امیدی ہوئی کہ ان کے ووٹ سے وہ تبدیلی نہ آسکی جس کی وہ توقع کررہے تھے‘ اور اس کی وجہ اسٹیٹس کو اور موجودہ حکومت کی ملی بھگت ہے۔

imran-post-1

ان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس سے انسان سیکھتا ہے کہ کوئی بھی کامیابی عارضی ہوتی ہے اور برا وقت بھی آتا ہے۔ ایسے وقت میں ثابت قدم رہنا ہی اسپورٹس مین کی پہچان ہے۔

انور مقصود کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بہترین اخلاقی تربیت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے معاشرے کے کردار کو محدود کیا جس سے ان کے معاشرے کی اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچایا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد ہمارےرول ماڈلز کے کردار کا گراف نیچے جارہا ہے اور ہم انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ہماری نسبت مغرب جسے ہم کافر سمجھتے ہیں لیکن ان کے اخلاقیات اور کردار اعلیٰ ہیں‘ برازیل کے صدر کو جھوٹ بولنے پر گھر جانا پڑا۔

imran-post-2

خیبر پختونخواہ میں تعلیم کے میدان میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ولسن سینٹر نامی عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں تعلیم کے حوالے سے سب سے بڑا چینج کے پی میں آیا ہے چونتیس ہزار بچے پرائیوٹ اسکولوں سے سرکاری اسکول گئے ہیں جس کی وجہ سرکاری اسکولوں کے نظام کی بہتری ہے۔

ماحولیات پرگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج تک کسی صوبے نے آئندہ نسلوں کی پروا نہیں کی ہم نے اپنے بچوں کو صحت مند مستقل دینے کے لیے خیبر پختونخواہ میں ایک ارب درخت لگائے ہیں ۔ جبکہ پاکستان کی تاریخ میں چونسٹھ کروڑ درخت لگائے گئے ہیں۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ وہ تاریخی کتب کے علاوہ روحانی کتابیں بھی پڑھتے ہیں لیکن ان سے فکشن پر مبنی کتابیں نہیں پڑھی جاتی۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں