اشتہار

’میرے سکیورٹی انچارج کو اغوا کر لیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی دو ٹوئٹس میں عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اغوا کیا گیا، ڈی پی او نے جج کو بتایا کہ توہین کا کیس ہے، علی امین کی کسٹڈی کا حکم اوپر سے آیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کو یقین دہائی کروائی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے قریبی لوگوں اور لیڈرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہمارے لوگوں کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آئین شکنی کرتے ہوئے ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

عمران خان

ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ افتخار گھمن کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں