اشتہار

شریف خاندان کی تاریخ ہے انہیں ‘آزاد عدلیہ’ قبول نہیں ، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھتے ہیں اکتوبرتک ہم کمزورہوجائیں گےپھریہ الیکشن کرائیں گے،جان لو ہم اکتوبرمیں بھی کمزورنہیں ہونگے۔

اے ۤآر وائی نیوز کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ انہیں آزاد عدالتیں قبول نہیں ہوتی، شریف خاندان آج ججزکیخلاف باقاعدہ مہم چلارہی ہے یہ وہی نون لیگ ہے جس نے ماضی میں جہازوں سے تصاویر پھینکیں تھیں۔

پی ڈی ایم جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان جماعتوں کوخوف ہے یہ الیکشن ہارجائیں گے،حکومتی لوگ ججز کی فیملیوں کو دھمکیاں دے رہےہیں،ڈرارہےہیں، یہ لوگ الیکشن ہارنےکےخوف سےآئین کوپامال کررہےہیں، میرے خلاف انہوں نے143کیسزکیے،میرےگھرپرحملےکرادیئے،میری کردارکشی کی گئی،اہلیہ کی کردارکشی کی گئی۔

- Advertisement -

آج آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج قوم خوشیاں منائے کیونکہ حقیقی آزادی کی طرف بڑھ رہےہیں اور حقیقی آزادی کاراستہ آتا ہی انصاف سےہے۔

اپنی نیوز کانفرنس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اورکےپی کی اسمبلیاں تحلیل کیں میرے فیصلے پر میری اپنی پارٹی کےلوگ بھی خوش نہیں تھے،جب اسمبلیاں تحلیل کررہےتھےتو کچھ لوگوں نےکہا یہ الیکشن نہیں کرائیں گے، پوچھاکس قانون کےتحت الیکشن نہیں کرائیں گےتوکہا گیاپاکستان میں کچھ بھی ہوسکتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہمارے بدترین مخالف کو نگران وزیراعلٰی پنجاب بنادیا گیا، 25 مئی کے واقعات میں جو لوگ ملوث تھے انہیں دوبارہ پنجاب میں تعینات کردیا گیا، ہمارے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔

ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا، کارکنان کو گھروں سے اٹھاکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں