اشتہار

آئین کا قتل کیا جارہا ہے، ججز صاحبان نوٹس لیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ججز صاحبان سے درخواست کی ہے کہ آج اگر آئین کا قتل ہونےدیا گیا تو یہ قتل کیاجاتا رہےگا،نہیں رکے گا۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے بذریعہ ویڈیو لنک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہ جس ملک میں قانون نہیں وہاں طاقتورکمزور پرحاوی ہوجاتاہے،قانون کی بالا دستی قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے،انصاف ہی قوم کوآزاد کرتاہے، جو ملک خوشحال ہیں وہاں دیکھ لیں قانون کی بالادستی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئین کا قتل کیا جارہا ہے، ججز صاحبان سے درخواست ہے کہ پاکستان کا یہ فیصلہ کن وقت ہے، وکلابرادری سے بھی کہتا ہوں کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پرکھڑا ہے اگر آج آئین کا قتل ہونے دیا گیا تو یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور کھبی نہیں رکے گا۔

- Advertisement -

ویڈیو نیوز کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط مافیا نے آئین پر واردات کی ہے، کون گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہونگے، کل بہانہ بنادیا گیا کہ پیسےنہیں، سیکیورٹی نہیں، الیکشن نہیں کراسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججزکا بینچ فیصلہ کرتا ہےاوریہ لوگ ماننےسےانکارکردیتےہیں،کسی بھی آزاد ملک میں اس قسم کی حرکتیں نہیں ہوتیں،دنیا میں کہیں بھی کوئی کسی ملک کے آئین کوتوڑنہیں سکتا،ہمیں غلام بنادیا گیا ہےکہ اسی وجہ سےہم پروازنہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کوحقیقی آزاد کرناچاہتےہیں تو کبھی بھی قربانی کے بغیرآزادی نہیں ملتی،میں جہاد کیلئےتیارہوں اب اس کو سیاست نہیں سمجھتا،زمان پارک میں ہی رہوں گا کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

قوم کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ ڈرانے کی کوشش کرینگے لیکن آپ نے پیچھےنہیں ہٹنا،قوم میں جوشعورآگیا ہےآپ لوگوں نےاب اس تحریک سےپیچھےنہیں ہٹنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں