اشتہار

آئندہ پی ایس ایل کے میچز کن شہروں میں ہوں گے؟ نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پی ایس ایل سیزن کے میچز کوئٹہ میں بھی ہوں گے۔

انہوں نے یہ اعلان ملتان میں پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا سفر دبئی سے شروع ہوا تھا اور آج یہاں میچ ہورہا ہے پی ایس ایل کا سفر ملتان تک کیسے پہنچا سب کو یادرکھنا چاہیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل انٹرنیشنل برانڈ بن چکا جس پر ہمیں فخر ہے اس پی ایس ایل نے بڑے بڑے کھلاڑی دیے، شاہین آفریدی، حارث روف اور حسن علی دیے، پاکستان سپرلیگ آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑي دیتا رہےگا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس سال 21 غیرملکی کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ 14 پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں اس پی ایس ایل سے اور بھی بڑے کھلاڑی ملیں گے۔

نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے میچز پشاور اور کوئٹہ میں بھی کروائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں