ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ابھی تک شادی کے قابل کوئی نہیں لگا، عنایا خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی شادی کے قابل نہیں لگا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ عنایا خان نے شرکت کی اور نجی زندگی سمیت دیگر سوالوں پر گفتگو کی۔

میزبان نے پوچھا کہ ایک ڈیڑھ سال پہلے سنا تھا کہ آپ شادی کرنے والی ہیں پھر کیا پلان تبدیل ہوگیا۔

- Advertisement -

عنایا خان نے کہا کہ ’ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں ہے مجھے کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کرسکوں، آج کل کے زمانے میں لوگ بناوٹی ہیں جن سے بھی آپ مل رہے ہیں وہ 99 فیصد بناوٹی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آپ یہ نہیں جان سکتے کہ اس کے پیچھے کیا چھپا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عنایا خان نے کہا کہ ہونے والے شوہر وفادار ہونا چاہیے، خیال رکھنے والا اور ہینڈسم ہو اور ڈسلپن ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ تھوڑا سا سوشل بھی ہو تو اچھا ہے، میرے ساتھ ویڈیو اور ریلز بنائے اور اسے ڈانس کرنا آتا ہو کیونکہ میں بہت اچھا ڈانس کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں