جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سردی میں اضافہ، اسکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ وطالبات کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی اوقات تبدیل کر دیے ہیں۔

نئے شیڈول کے مطابق اب تمام اسکولوں میں درس وتدریس کا آغاز صبح ساڑھے 8 بجے ہوگا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم نے احکامات جاری کر دیے ہیں اور تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ان احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم کے مطابق تدریسی اوقات کا یہ شیڈول 31 جنوری 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔

یاد رہے کہ سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک دی گئی تھیں اور یکم جنوری کو تمام اسکول دوبارہ کھول دیے گئے تھے تاہم حسب معمول تعطیلات کے بعد ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں