ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد گاڑی کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد گاڑی کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی ویلیو پر 6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ پہلے 2001 سے 2500 سی سی گاڑی رجسٹریشن پر فائلر کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

دستاویز کے مطابق پہلے 2001 سے 2500 سی سی گاڑی رجسٹریشن پر نان فائلرز کے لیے تین لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

- Advertisement -

آئندہ بجٹ میں 2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پہلے ان گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلرز کے لیے 2 لاکھ اور نان فائلرز کے لیے چار لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

اسی طرح آئندہ بجٹ میں 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 10 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ پہلے فائلرز کے لیے ڈھائی لاکھ روپے اور نان فائلرز کے لیے 4.5 لاکھ روپے ٹیکس تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں