9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے 17 اگست سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو بکنگ پر آج سے ہی 10 فیصد اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

فرید ایکسپریس، شاہ لطیف ایکسپریس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، دونوں ٹرینوں کے لاہور کا کرایہ 3450 کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ٹکٹ کاؤنٹر حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم میں کرایوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں