ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی سیکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان، بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ملک کی دفاعی قوت ابتری کا شکار ہوگئی ہے اور وہاں سیکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔

بھارتی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی ایک اور قلعی کھل گئی ہے جہاں ملک کی دفاعی قوت ابتری کا شکار ہے اور مودی پالیسیوں سے نالاں سیکیورٹی اہلکار خودکشیوں پر مجبور ہیں جس کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بڑھتی خودکشیوں کی شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔

دوسرے ممالک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس ، آسام رائفلزاورنیشنل سیکیورٹی گارڈ کے اہلکاروں کی 2011 سے 2023 تک 1,532 خودکشیاں رپورٹ کی گئیں۔

- Advertisement -

گزشتہ 5 سالوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 53,336 اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ یا استعفوں کی وجہ سے اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے استعفوں اور خودکشیوں کی بڑی وجہ فوجی افسران کاہ تک آمیز رویہ اور ضرورت پڑنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے افسران خود بغیر ضرورت کے بھی چھٹی لیتے ہیں جبکہ ماتحتوں کا ضرورت پڑنے پر بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

الجزیرہ کے مطابق بھارتی افسران کی کرپشن ماتحتوں کے جائز حقوق چھیننے لگی اور سپاہیوں کے لیے مختص فنڈز بھارتی افسران ہتھیانے لگے ہیں۔ بھارتی حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھنے لگا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا۔

ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی انسداد انتہا پسندی کیلیے طویل نمائش ان عوامل میں سے ایک ہے جو ان پر ذہنی دباؤ ڈال کر انہیں خودکشی پر مجبور کرتے ہیں۔

دی ریوٹرز کی رپورٹ میں بھارتی فورسز کا آپس میں ہتک آمیز رویہ بھی نمایاں کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے جولائی 2022 میں اعتراف کیا وہ 2017 سے اب تک ڈپریشن کی وجہ سے 800 اہلکاروں سے محروم ہو چکےہیں۔

ریٹائرڈ میجر جنرل اے پی سنگھ نے بتایا کہ اندرونی مایوسی، انتقام، غلط کام کیلیے پکڑے جانے کا خوف اور خراب تعلقات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی اہم وجوہات ہیں اور بھارت میں پچھلی دو دہائیوں میں آپریشنل اور غیر آپریشنل تناؤ کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز میں تناؤ کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس وقت بھی ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

ایک اور غیر ملکی جریدے کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں سیکیورٹی فورسزمیں پہلے ہی 71 سے زائد خود کشیاں ہو چکی ہیں۔ خواتین سیکیورٹی اہلکار اپنے مرد ساتھیوں کی جانب سےجنسی ہراسیت کا سامنا کرنے کے بعد خودکشیوں پر مجبور ہوتی ہیں جب کہ سپاہیوں کی افسروں کے مقابلے میں انتہائی کم تنخواہ اور سہولیات کا فقدان بھی خودکشیاں کرنے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں