واشنگٹن: امریکا نے بھارت کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا معاملہ اٹھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب کو واضح کیا ہے کہ امریکا سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ امریکا بھارتی سازش کے معاملے پر بھارتی تحقیقات کا منتظر ہے، تاہم امریکی محکمہ انصاف کی مکمل تحقیقات تک مزید تفصیلات نہیں دے سکتا، بھارت نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Watch the Daily Press Briefing from the State Department.https://t.co/uPVLIuJrzP
— Matthew Miller (@StateDeptSpox) December 5, 2023
میتھیو ملر سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارت نے کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما کی تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، تو انھوں نے جواب میں کہا کہ بھارت کو کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے تحقیقات میں تعاون کرے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک میں تعاون کے حوالے سے اندازہ نہیں لگا سکتا۔