اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بھارت ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی جیتنے کا حق دار ہے، سابق پاکستانی کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی جیتنے کی حق دار ہے، اس ٹیم نے پورا ٹورنامنٹ بہترین کھیلا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے میزبان بھارتی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی جیتنے کا حق دار قرار دیا ہے، ان کے مطابق بھارٹی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔

باسط علی نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں ٹاس جیتنے والی ٹیم کو بیٹنگ کرنی چاہیے۔ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

اس موقع پر کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم 60 فیصد فیورٹ ہے۔ آئی سی سی فائنل میں ٹاس نہیں پریشر کنٹرول اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ فائنل کے حوالے سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ’’کھیل میں اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات ہی نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے، اور یہی ہمارا مقصد ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم فائنل کھیلنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شایقین کی حمایت نہیں ہوگی لیکن اس کے لیے ہم تیار ہیں اور اس بات کو خوشی خوشی قبول کرتے ہیں‘‘۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارتی کراؤڈ کے سامنے دباؤ میں آنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کو اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں