اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ہر میچ میں ایک نیا کھلاڑی میدان میں اترا!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم دورہ بھارت میں مشکلات کا شکار ہے مگر یہ بات کافی دلچسپ ہے کہ اس سیریز کے ہر ٹیسٹ میں کسی نہ کسی کھلاڑی کا ڈیبیو ہوا۔

میزبان بھارت اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ہونے والے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کئی پلیئرز کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا جبکہ ہر میچ کے دوران دنوں میں سے کسی ایک ٹیم نے نئے کھلاڑیہ کو میدان میں اترنے کا موقع دیا۔

اس سیریز میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور ہیری بروک جیسے پلیئرز ایکشن میں نظر نہیں آئے۔ سینئر پلیئرز کی غیرموجودگی میں دونوں ٹیموں نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

جاری سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے 7 پلیئرز کو ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے میددان میں اتارا گیا۔ پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے اسپنر ٹام ہارٹلے کو ٹیسٹ کیپ دی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں شعیب بشیر کو انگلینڈ کے طرف سے ڈیبیو کرنے کا موقع ملا۔

تیسرے ٹیسٹ میں انڈیا نے سرفراز خان اور دھرو جوریل کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا جبکہ چوتے مقابلے میں میزبان نے آکاش دیپ کو پہلی بار انٹرنیشنل مقابلوں میں اتارا۔

سیریز کے آخری اور پانچویں ٹیسٹ میں بھارت نے دیو دت پاڈیکال کو انگلینڈ کے خلاف انٹرنیشل ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کاموقع فراہم کیا۔

واضح رہے کہ سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ دھرم شالہ میں جاری ہے، پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ اس کے جواب میں بھارت نے دسرے دن کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنا لیے ہیں.

Comments

اہم ترین

مزید خبریں