23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت: غفلت کی انتہا، اسپتال میں زخمی کی کٹی ہوئی ٹانگ کو ہی تکیہ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جھانسی : بھارت کے ایک اسپتال میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی کٹی ہوئی ٹانگ اسی کے سر کے نیچے تکیے کی جگہ لگا دی گئی، انتظامیہ نے دو ڈاکٹروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسپتال میں انتظامیہ نے دو ڈاکٹروں کو اس شکایت پر معطل کردیا کہ انہوں نے ایک بس حادثے میں زخمی ہونے والے گھنشیام نامی مریض کی کٹی ہوئی ٹانگ تکیے کی جگہ اس کے سر کے نیچے رکھ دی تھی۔

اس حوالے سے تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد حکام کی جانب سے وہاں موجود دو ڈاکٹروں کومعطل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

زخمی گھنشیام کے رشتہ داروں نے بھارتی ٹی وی چینل کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار اسپتال کے عملے سے گھنشیام کو تکیہ فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے سنی ان سنی کر دی، اس کی ٹانگ کو تکیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا آخرکار ہم خود قریب کی مارکیٹ سے تکیہ خرید کر لائے۔

جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج اور اسپتال کی پرنسپل سادھنا کاؤشک نے میڈیا کو بتایا کہ مریض کو فوری طور پر طبی امداد ی گئی تھی، ہوسکتا ہے کہ مریض کے کسی رشتہ دار نے ہی یہ کام کیا ہو۔


مزید پڑھیں: بھارتی ڈاکٹرز کا کشمیری خاتون کےعلاج سے انکار


انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارے اسپتال کے عملے میں سے کوئی بھی شخص اس حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں