منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ،بھارت کا وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کونسل کے اجلاس کیلئے مدعو کرے گا، کونسل کا اجلاس رواں سال بھارت میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، کونسل کا اجلاس رواں سال بھارت میں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مدعو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا ، جس کا اعلان تنظیم کے سکریٹری جنرل ولادی میر نوروف نے نئی دہلی میں کیا تھا۔

واضح رہے بھارت اور پاکستان نے 2017 میں مکمل ممبر کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی، یہ ملکی سربراہان کا اجلاس ہے ، جس میں 8ممبر ممالک کے رہنما شرکت کریں گے، ممالک میں بھارت، چین، قازقستان، کرغستان، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں، وزیراعظم

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے جرمن ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا ایٹمی ملک بھارت اب”مقبوضہ بھارت”بن چکا ہے، بھارت پرانتہا پسند آر ایس ایس قابض ہے آر ایس ایس جرمن نازیوں سے متاثر ہوکر بنائی گئی، جو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت کرتی ہے، دنیا آکر دیکھ لے آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں کیا فرق ہے، کشمیر والوں کو فیصلہ کرنے دیں کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہےایران اورسعودی عرب کےدرمیان تعلقات خراب نہ ہوں، خطہ ایک اور تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں