اشتہار

پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں میں بھارتی ایجنسی ملوث نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں کے پیچھےبھارتی ایجنسی "را” ملوث نکلی، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بالی ووڈ نے چاپلوسی اور خوشامد میں بھارتی فوج پربھی سبقت لے لی، مودی کی ایما پرآنیوالی بھارتی فلم میں جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تاہم بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم ریلیز سے پہلے ہی لیک ہوگئی۔

بھارتی ڈائریکٹر ابھیشیک دھدیا نے ‘پرائیڈ آف انڈیا بالاکوٹ اٹیک’ کےنام سے فلم کی اجازت مانگی ہے،فلم حقیقت کےبجائےافسانوی کرداروں، واقعات اورکارناموں پر مشتمل ہوگی، فلم میں مودی کو خوش کرنےکیلئےجگہ جگہ مودی کےٹوئٹس، لائیو فوٹیج ،تقاریر دکھائی جائینگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملے پر ہندوستانی یوٹیوبر روِش کمار کے ہوش رُبا انکشافات

بھارتی فلم کا آغاز بھی نریندر مودی کی آواز میں بنائی گئی نظم سے ہوگا،مضحکہ خیز اسکرپٹ کے مطابق بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں کئی طیاروں کو مار گرایا،اسکرپٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ریڈار ،ائیر ڈیفنس میزائل بھی نصب کئے گئے تھے،اسکرپٹ کے مطابق ریڈار ،ائیر ڈیفنس میزائل کو را کے ایجنٹس اسٹرائیک سےقبل تباہ کرچکےتھے۔

فلم کا ہیرو ایک ہزار دہشتگردوں سے تن تنہا لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حقیقت سے کوسوں دور افسانوی خیالات پرمبنی فلم کا مقصد مودی کی خوشامد کرنا ہے تاہم یہ متنازعہ فلم ریلیز سے قبل
ہی لیک ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں