ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے روالاکوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی پھرخلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول راولاکوٹ پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےایل اوسی پررہنےوالے شہریوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا۔

- Advertisement -

پاک فوج نےایل او سی کی خلاف ورزی کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا ایل او سی کا دورہ

واضح رہے کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، رواں سال اب تک بھارت نے  2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری بشمول خواتین و بچے شہید اور زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 6 دسمبر کو پاک فوج کے ترجمان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں میں کے مقابلے میں بھارت نے امسال زیادہ جارہیت دکھائی اسی وجہ سے 2017 اور 2018 مین سیز فائر کی متعدد بار خلاف ورزی کی گئی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزی کاگراف تیزی سےاوپرگیا، رواں سال اب تک 55 شہری شہید اور 300سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے گزشتہ ایک سال میں1400بارلائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، دفترخارجہ

ان کا کہنا تھا تاریخ میں سیزفائرکی خلاف ورزی میں سب سے زیادہ شہادتیں رواں سال ہوئیں، ہم جواب میں سول آبادی کونشانہ نہیں بناسکتے اور دوسری طرف کشمیری بھائی بھی موجود ہیں اس لیے پاکستان ہر بار مذاکرات کو ہی ترجیح دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں