ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کیلیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان، کون اِن ہوا اور کون آؤٹ؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے انجری کے باعث مہینوں کرکٹ سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ہندوستان میں آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں انجری کے باعث کئی ماہ سے کرکٹ کے میدانوں سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر کی واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ ہاردیک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ بیٹے کی ولادت پر سری لنکا سے ممبئی واپس جانے والے جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

نوجوان پراسدھ کرشنا اور تلک ورما 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارت میں‌ ورلڈ کپ کے جعلی ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں؟

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں