ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

تاریخی ٹیسٹ میچ میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ویمنزکرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

اتوار کو ممبئی میں واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلین ویمنز ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں 75 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمرتی مندھانا نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلین ویمنز ٹیم نے 219 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 406 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔ سمرتی مندھانا 74، رچا گھوش 52، جمائما روڈریگوئز 73 اور دپتی شرما 78 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

- Advertisement -

دوسری اننگز میں آسٹریلین ویمن نے کچھ مزاحمت دکھائی تاہم اس بار بھی پوری ٹیم 261 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ویمنز بیٹر تاہلہ مک گریتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے سنیہا رانا نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہرمن پریت کور اور راجیشوری گیاکواڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی خواتین کو چوتھے دن میچ جیتنے کے لیے 75 رنز کا معمولی ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنیہا رانا کو میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ جیتنے کے بعد بیٹر سمرتی مندھانا کا کہنا تھا کہ پچ اتنی مشکل نہیں تھی، اس پچ پر صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلنا اتنا مشکل نہیں تھا۔ میں نے شفالی سے یہی کہا تھا کہ اسی طرح بیٹںگ کرنی ہے جیسی ہم نے پہلی اننگز میں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں