جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : آر جے شاپنگ مال میں آگ کیسے لگی؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے تار اسپارک ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، جس میں بتایا ہے کہ آر جے مال میں بجلی کےتار اسپارک ہونےکی وجہ سے آگ لگی ، آگ چوتھی منزل پر کیفے ٹیریا میں لگی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ناقص معیار کی الیکٹریکل ، فالس سیلنگ تنصیبات سے آگ پھیلی، ہنگامی اخراج کاراستہ ،آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے سےزیادہ نقصان ہوا۔

- Advertisement -

تحقیقاتی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بلڈر نے عمارت کا کمپلیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا گیا تھا، بلڈر نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کئےعمارت بغیر دکانداروں کے حوالے کی، نقصان کا ذمہ دار بلڈنگ مالک، انتظامیہ، اےآئی فاؤنڈیشن پر عائد ہوتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلڈنگ کے چوتھی منزل پر لفٹ کو بہتر ایئر کنڈیشنگ کیلئے سیل کر دیا گیا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے 12 اداروں کے ذمہ داروں سے تفتیش کی، کے الیکٹرک ،فائر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس بھی شامل کی گئیں جبکہ رپورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی رائے دی۔

تحقیقات ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفرمہیسر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی نے کی ، رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ کے متن میں کہنا ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام عمارتوں کی منظوری لازمی قرار دیا جائے،غیر معیاری عمارتوں کو فوری طور پر سربمہر کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں