ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیر اعظم کے نگراں سیٹ اپ سے متعلق بیان پر آئی پی پی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نگراں سیٹ اپ سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگست میں نگران سیٹ اپ سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان خوش آئند ہے، صرف بیانات کی حد تک نہیں عملی مظاہرہ بھی ہونا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت ختم ہونے سے پہلے تحلیل کرنا ضروری ہے، رواں سال انتخابات کروانے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، پارلیمان کے فیصلے عوام پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دنیا میں اپنا مقام بلند کرنے کیلیے قومی مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، پارٹی مفادات کی سیاست کو اب دفن ہو جانا چاہیے، ماضی میں قومی مفاد ہی پارٹی مفاد سمجھا جاتا تو آج ایسے حالات نہ ہوتے۔

گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ اگست میں اپریل 2022 کو بطور وزیر اعظم جو ذمہ داری سونپی گئی تھی اگست 2023 کو نگراں حکومت کے سپرد کر دیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ موجودہ حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی پھر الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں