جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کیے جائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مؤثر اور فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی سمیت تمام ٹاؤن و یوسی چیئرمینز کو اختیارات منتقل کریں۔

کراچی آمد پر ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ پر حکومت کرتی رہی ہے لیکن اس نے کراچی میں پانی، صحت و صفائی،تعلیم، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل نہیں کیے، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے 35ہزار بسوں کی ضرورت ہے جب کہ صرف 250بسیں موجود ہیں جسے مختلف رنگ کرکے اورکئی بار افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے سے کیے گئے عوام دشمن اور ظالمانہ معاہدوں کو ختم کیا جائے، معاہدہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور ان کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، جماعت اسلامی بجلی کے بھاری بلوں و48فیصداضافی ٹیکسوں اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، پنجاب، کے پی کے اور کوئٹہ میں دھرنے دیے گئے ہیں اب 6 اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر تاریخی اور عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت اگر کچھ کرنا چاہتی ہے تو وہ قومی اداروں کو برباد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، نجکاری مسئلے کا حل نہیں، نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی اثاثوں کی نج کاری کرنے کے بجائے بروقت،فوری اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کے مفاد کے لیے جدوجہد کررہی ہے،عوام کلین،گرین اور کرپشن سے پاک پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں