بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

ایران نے اسرائیل کو کونسے میزائلوں سے نشانہ بنایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے گزشتہ رات اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل داغ دیئے۔

ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بج اُٹھے۔

ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی اور افرا تفری کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

- Advertisement -

تہران ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور اسرائیل کو بھاری نقصان پہچانے کا دعویٰ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایف 35 جہازوں کے ذریعے 27 ستمبر کو لبنان میں بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر حملہ کیا اور ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے اور افراتفری مچ گئی۔

اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔حملوں کی تفصیلات سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں