جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ایران نے یورینیم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینیم افزودگی 60 فیصد تک بڑھا دی ہے، ایران نے نومبر سے یورینیم افزودگی کو ماہانہ نو کلوگرام تک پہنچا دیا ہے۔

آئی اے ای اے کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی دو جوہری تنصیبات میں یورینیم افزودگی کو بڑھایا گیا ہے، رپورٹ میں اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے پاس انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 2 ہزار 489.7 کلو گرام ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق ساٹھ فیصد تک افزودہ یورینیم ایران کو جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تیاری کے لیے مطلوبہ مواد کے حصول سے قریب کردے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں